منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ بزنس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ بزنس کو ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2020میں واٹس ایپ بزنس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ تھی۔

واٹس ایپ بزنس بنیادی طور پر چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ڈیزائن کی گئی میسجنگ ایپ ہے اور اس کا مقصد واٹس ایپ کے ذریعے میٹا کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس کے لیے چند نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ اب واٹس ایپ بزنس کے صارفین فیس بک اکانٹ کے بغیر کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات تیار کر سکیں گے۔یہ صارفین ایپ کے اندر ہی فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے اشتہارات کو تیار، فروخت اور پوسٹ کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے پرسنلائزڈ میسج سروس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے اپنے صارفین کو پرسنلائزڈ میسجز بھیج سکیں گے البتہ یہ فیچر مفت نہیں ہوگا بلکہ اس کی فیس ہوگی مگر کمپنی نے فی الحال تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میٹا کی جانب سے پیڈ میسجنگ کے ذریعے آمدنی کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ بزنس میں مختلف میسجنگ کیٹیگریز کا اعلان کیا گیا۔کمپنی کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کلک ٹو میسج اشتہارات کے ذریعے کمپنی کو 10 ارب ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…