جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

اہم سیاسی شخصیات کہاں عید منائیں گی؟

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی،ملتان (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں عید کا دن گزاریں گے اور عید کی نماز بھی اپنی رہائش گاہ پر ہی ادا کریں گے ۔سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی ماڈل ٹائون میں عید منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عید کی نماز کے بعد جاتی امرا میں اپنے آبائی قبرستان جائیں گے جہاں وہ اپنے بڑوں اور پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ڈیفنس لاہور کی جامعہ مسجد میں عید کی نماز ادا کریں گے، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق جامعہ نعیمیہ لاہور میں نماز عید اداکریں گے ،

لیگی سینئر رہنما جاوید لطیف شیخوپورہ میں نماز عید ادا کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین مرید کے میں نماز عید ادا کریں گے، شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے مری میں نماز عید ادا کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کا دن گزارا ، (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ عید منائی۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید کی نماز سعودی عرب میں ادا کی ۔

جبکہ ملتان میں دربار حضرت بہائوالدین زکریا کے احاطے میں عیدالاضحی کی نماز 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی دربار حضرت بہا ئوالدین زکریا پر نماز عید ادا کریں گے۔دربار حضرت موسی پاک شہید پر نمازِ عید 8 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی دربار موسی پاک میں نمازِ عید ادا کریں گے۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نماز عید 7:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر ادا کریں گے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول عزیز آباد مدنی مسجد میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر جہاز رانی فیصل سبزواری فیڈرل بی ایریا بلاک11 شاداب مسجد میں نمازِ عید ادا کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آبائی علاقے نواب شاہ میں عید منائیں گے۔مولانا فضل الرحمن آبائی گائوں عبدالخیل میں نمازِ عید ادا کریں گے۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری باغ جناح پولو گرانڈ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں عید منائیں گے۔پیر پگارا آبائی علاقے پیر جو گوٹھ خیرپور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…