لاہور( این این آئی)ملک میں سبزیوں کی برآمدات میں مئی 2023کے دوران38.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 38.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مئی 2022میں مجموعی طورپر 4.5ارب روپے کی سبزیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو مئی 2023 میں بڑھ کر6.22ارب روپے ہوگئیں۔اس طرح مئی 2022کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔