بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

ملائیشیا نے فلپائن کیخلاف14.9 ارب ڈالر کا کیس جیت لیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ(این این آئی) ملائیشیا نے فلپائن کے خلاف ہالینڈ کی عدالت میں اربوں ڈالر کا کیس جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا نے فلپائن کے سابق سلطان کی اولادوں کو 14.9 ارب ڈالر کی ادائیگی کا کیس جیت لیا۔ سلطان سولو کی سلطنت 19 ویں صدی میں جنوبی فلپائن کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں صباح کے حصے تک پھیلی ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے خلاف اس کیس کو سولو بادشاہ کی اولادیں ہی ہیگ کی اپیل کورٹ میں لے گئے تھے۔فرانس کی ثالثی عدالت نے گزشتہ برس اپنے فیصلے میں ملائیشیا کو حکم دیا تھا کہ وہ بادشاہ کی اولادوں کو ان کے بقایاجات یعنی 14.9 بلین ڈالر ادا کریں گے تاہم ملائیشیا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر اس فیصلے پر عمل درآمد کو روک دیا گیا تھا۔سابق سلطان سولو کی اولادوں نے فرانسیسی عدالت کے فیصلے پر نیدرلینڈ کی اپیل کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ رقم کی ادائیگی کی معطلی کا اطلاق صرف فرانس پر ہوتا ہے۔ چونکہ یہ بین الاقوامی معاملہ تھا اس لیے نیدرلینڈ کی عدالت ملائیشیا کو یہاں رقم کی ادائیگی کرنے کا حکم دے۔دو ایشیائی ممالک ملائیشیا اور فلپائن کے درمیان برسوں سے یورپی عدالتوں میں جاری اس پیچیدہ قانونی جنگ کا بالآخر فیصلہ آگیا۔ ہالینڈ کی عدالت کا فیصلہ ملائیشیا کے حق میں آیا۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے دعویداروں کے نیدرلینڈ میں ملائیشیا کی حکومت کے خلاف اپنے ناجائز دعوئوں کو نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش کو روک دیا ہے۔واضح رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال علاقہ صباح 1878 میں ایک معاہدے کے تحت یورپی نوآبادیاتی طاقتوں کے کنٹرول میں آ گیا تھا جس کے تحت سولو سلطان اور اس کی اولاد کو ڈالرز میں سالانہ وظیفہ ملتا تھا۔

ملائیشیا 1963 میں اپنے قیام کے بعد سے یہ وظیفہ سولو بادشاہ کی اولادوں کو دیتا آیا ہے۔تاہم ملائیشیا نے 2013 میں سولو جزیرہ نما صباح میں خونریز حملے کے بعد سابق بادشاہ کی اولادوں کو یہ ادائیگیاں کرنا روک دی تھیں۔

صباح کی ملکیت کا دعویٰ فلپائن بھی کرتا ہے۔ ادائیگیاں بند ہونے کے بعد سلطان کے آٹھ ورثا نے فرانسیسی عدالت میں ملائیشیا کے خلاف وظیفے کے لیے دعویٰ دائر کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…