سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں عیدالاضحی پورے مذہبی عیقدت وحترام اور جوش وخروش سے مناتے ہوئے فرزندان توحید سنت ابراہمی کو لبیک کہتے ہوئے جانور قربان کریں گے جبکہ جس میں لاکھوں فرزندان توحید جانور قربان کر کے سنت ابراہمی کو ادا کریں گے
جبکہ مرکزی عید گاہ اور جامعہ معاویہ سمیت ضلع بھر میں نماز عید کے 1954 بڑے چھوٹے اجتماعات میں فلسفہ قربانی کو بیان کرتے ہوئے ملک وملت کی بقاء سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گئیں اس حوالہ سے فول پروف انتظات کر کے پولیس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں مرکزی عیدگاہ،کمپنی باغ گراؤنڈ،جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ،کینٹ ویو ہاوسنگ سیکم پی اے ایف روڈپارک،واٹر سپلائی گراؤنڈ اور جامعہ مفتاح العلوم سمیت ضلع میں نماز عیدالاضحی کے 1954 اجتماعات میں 481 مساجدو امام بار گاہوں اور کھلے مقامات کو انتہائی حساس قرار دے کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے ضلع بھر میں پولیس فورس کو الرٹ کر دیا گیا اس مقصد کے لئے تمام عبادت گاہوں اور اہم مقامات پر مسلح دستوں اور موبائل فورس کو تعینات کردیا گیا جبکہ ضلع تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم چوکوں پر 36 ناکہ پوائنٹس قائم کر کے 300 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ مسلح دستے تعینات ہیں۔