واشنگٹن (این این آئی) ٹائٹن سب ٹریجڈی کے بعد امریکی جوڑے نے اوشین گیٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جوڑے نے فروری میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش (ٹائٹن کے سربراہ)نے 2018 میں ٹائٹن آبدوز پر بک کیے گئے گہرے سمندر میں غوطہ لگانے کے پروگرام کو بار بار منسوخ کیا تھا۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اب ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے۔اوشین گیٹ کے سی ای او رش کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد جوڑے نے کہا ہے کہ متاثرین کی عزت، احترام اور وقار ان کے مقدمے سے زیادہ اہم ہے۔