جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

ابوظہبی کو رہنے کیلئے انتہائی محفوظ شہر قرار دے دیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو رہنے کیلئے انتہائی محفوظ شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ (ڈی سی ڈی ) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا کہ ابوظہبی کے 93 فیصد سے زائد باشندے رات کو اکیلے چہل قدمی کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں

کوالٹی آف لائف سروے (کیو او ایل ایس ) کے تیسرے دور میں 82 ہزار 761 کمیونٹی ممبران نے حصہ لیا، جس میں کئی اہم پہلو شامل تھے جو گزشتہ 2 رانڈز کے نتائج کی بنیاد پر تیار کیے گئے تھے، ان میں رہائش، ملازمت کے مواقع، محصولات، خاندانی دولت، کام کی زندگی کا توازن، صحت، تعلیم و ہنر، سلامتی و ذاتی تحفظ، سماجی تعلقات، شہری شرکت و حکمرانی، ماحولیات کا معیار، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی، سماجی و معاشرتی خدمات، زندگی کا ڈیجیٹل معیاراور خوشی و بہبود شامل ہیں۔ یہ سروے ایک عالمی ماڈل اور تصور پر مبنی ہے جو آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی )کے ذریعیکیا گیا ہے تاکہ اس کی تمام جہتوں میں معیار زندگی کا تجزیہ کرنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد ملے۔ابوظہبی میں کمیونٹی کے اراکین کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے اس سروے میں اضافی پہلو شامل کیے گئے، جہاں سیکورٹی اور ذاتی حفاظت کے حوالے سے ابوظہبی کے 93.5 فیصد رہائشیوں نے رات کو اکیلے چلنے پر خود کو محفوظ محسوس کیا۔ خوشی اور بہبود کے اعشاریوں میں درج کیا گیا ہے ، ابوظہبی کی 70 فیصد آبادی اپنی زندگی کے معیار سے مطمئن ہے، جو او ای سی ڈی کی اوسط 67 فیصد سے زیادہ ہے، آبادی میں خوشی کی سطح 2020 میں 7.17 کے اسکور کے مقابلے میں بڑھ کر 7.63 ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…