لاہور/راولپنڈی ( این این آئی)بیشتر بینکوں کے اے ٹی ایمزکے لنک ڈائون ہوگئے جس کی وجہ سے کیش نکلوانے کیلئے آئے شہریوں کی بینکوں کی اے ٹی ایمز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔کئی بینکوں کی اے ٹی ایمز میں کیش بھی ختم ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے کیلئے اے ٹی ایمز کا رخ کیا لیکن لنک ڈائون ہے، کئی بینکوں کے اے ٹی ایمز میں کیش ختم ہے ۔ اسٹیٹ بینک سے اپیل ہے کہ وہ بینکوں کو عید کے تہوار کی مناسبت سے اے ٹی ایمز میں کیش کی قلت دور کرنے کیلئے احکامات جاری کرے ۔