اسلام آباد (این این آئی)محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں ادویات اور آلات کی زیادہ قیمت پر خریداری کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب)نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا عابد مجید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق عابد مجید کو بیان قلمبند کرنے کے لیے 27 جون صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔اس سے متعلق نیب نے کہاکہ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف ادویات اور آلات کی خریداری کی انکوائری ہو رہی ہے، انکوائری میں پتا چلا ہے کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں۔نیب نوٹس میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر ثبوت اور سوالنامے کا جواب دیں۔