جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی، ویڈیو جاری

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔

جے شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا۔سربراہ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے تاہم تاحال ورلڈکپ کے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث کرکٹ فینز ویزوں اور ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل برور بدھ کر دیا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…