منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سمندری طوفان کے بعد بدین ساحل پر ڈولفنیں دیکھی جانے لگیں

datetime 26  جون‬‮  2023

بدین(این این آئی)سمندی طوفان بیپر جوائے کی وجہ سے دولفن مچھلیاں راستہ بھٹک کر سندھ کے ضلع بدین کی ساحلی پٹی کی طرف دیکھی جانے لگی۔تفصیلات کے مطابق لیف بینک آئوٹ فال ڈرین میں وکیل موری کے نزدیک 8 سے 10 ڈولفن کو مقامی افراد نے دیکھ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم کو اطلاع دی لیکن ٹیم ریسکیو آپریشن کیئے بغیر ویڈیو بنا کر روانہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے سبب راستہ بھٹکنے والی ڈولفن مچھلیوں کو وکیل موری کے نزدیک گوٹھ چھتو ملاح کے عینی شاہدین نے دیکھا۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ شیخانی گھاٹی اور سینگاری موری کے درمیانی علاقے میں موجود ایل بی او ڈی سیم نالے میں 8 سے 10 دولفن مچھلیاں نظر آ ئیں ہیں۔ ڈولفن مچھلیوں کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بدین آغا شہنواز خان نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو فوری طور پر ریسکیو مشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی اور مچھلیوں کو دریا سندھ کے میٹھے پانی میں چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔

واضح رہے کے ایل بی او ڈی سیم نالہ چھ اضلاع کا گندہ اور کیمیکل زدہ پانی سمندر میں ڈرین کرتا ہے اور اس نالے میں ڈولفن کی موجودگی انکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کنزویٹیو واجد علی شیخ کی قیادت میں ایل بی او ڈی پر ڈولفن مچھلیوں کا جائزہ لیکر واپس وانہ ہو گئی، تاہم ریسکیو اپریشن ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…