ٹیکساس(این این آئی)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 جون کو 48 سالہ خاتون کو غلط فہمی ہوئی کہ ڈرائیور اسے اغوا کر کے میکسیکو لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔خاتون سڑک پر سائن بورڈز دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے بیگ سے گن نکلا کر ڈرائیور کے سر اور ہتھیلی پر گولی ماری۔ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کمپنی نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا کہ اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔