جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

دنیائے ٹیکنالوجی کی 2 ارب پتی شخصیات ایلون مسک اور مارک زکربرگ دنگل کیلئے تیار

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو ارب پتی نامور شخصیات ایلون مسک اور مارک زگربرگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو کیج فائٹ کے لیے للکار نے لگے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی افسر ہیں جبکہ مارک زکربرگ میٹا کمپنی کے مالک ہیں۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے طرز کا ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا

لیکن تاحال اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے آئی ہے۔مارک زکربرگ کی جانب سے ٹوئٹر کے طرز کا پلیٹ فارم متعارف کروانے کی خبروں کے بعد ایلون مسک نے تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کاپی۔51 سالہ ایلون مسک کی جانب سے میٹا پر مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس کے بعد39 سالہ زکربرگ نے بھی ایک پوڈکاسٹ میں ٹوئٹر پر تنقید کی۔مارک زکربرگ نے پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ میرے خیال میں ٹوئٹر وہ سوشل پلیٹ فارم نہیں جو اسے ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ منفرد اور دلچسپ تجربے کرتے ہیں تو آپ کو شرمندہ بھی ہونا پڑتا ہے اور پھر آپ کو ایک قدم واپس جانا پڑتا ہے اور ابتدا سے دوبارہ شروع کرنا ہونا ہوتا ہے۔زکر برگ کی تنقید کے بعد ٹوئٹر صارف کے ایک تبصرے پر ایلون مسک نے جواب میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر وہ تیار ہیں تو میں بھی کیج فائٹ کیلئے تیار ہوں۔جس پر زکربرگ نے بھی ایلون مسک کے جواب کا اسکرین شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے جگہ کا نام(لوکیشن)بھیجو۔جس پر ایلون مسک نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ویگاس آکٹاگون،ویگاس آکٹگن ایسی جگہ ہے جہاںا لٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی)کے مقابلے ہوتے ہیں۔ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے بھرمار شروع ہوگئی۔کئی لوگوں نے تو پولنگ کے ذریعے تبصرے کرنے شروع کردیے کہ کتنے لوگ مارک زکربرگ اور ایلون مسک کا ساتھ دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مارک زکربرگ جیو جٹسو کے ماہر ہیں

جو ایک قدیم جاپانی مارشل آرٹ ہے۔دوسری جانب میٹا کے نمائندے نے بتایا کہ مارک زکربرگ مزاق نہیں کررہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دو ارب پتی شخصیات ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان دلچسپ مقابلے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔یاد رہے کہ فیس بک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے دسمبر 2022 میں ہی متبادل پلیٹ فارم کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا

اور بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام پر ایسے فیچرز بھی پیش کیے تھے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔اسی طرح ٹوئٹر کے سابق بانی جیک ڈورسی اور ان کی ٹیم نے بھی ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن بلیو اسکائی متعارف کرائی تھی۔تاہم اب فیس بک کی جانب سے تیاریوں کے مراحل میں موجود ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس بھی سامنے آگئے، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہیکہ فیس بک کا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر کی طرح کا ہی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…