منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثہ کیس، ایف آئی اے نے مزید 6 اسمگلر گرفتار کرلئے

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا

ایف آئی اے نے مزید 6 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ،ایف آئی اے سرکل راولپنڈی نے یونان کشتی حادثے میں 5 مقدمات درج کر لئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاورسے گرفتار کیا گیا ہے، ان اسمگلرز نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، یوسف، جنید، اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلر شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں، اور ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلائے جائیں گے، اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…