جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ہجری سال کے آغاز پرتبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تیار

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔غلاف کعبہ جسے کسوی کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے

جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا تھا کہ کسوی کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ کسوی کی تیاری میں حسب معمول انتہائی احتیاط اور اعلی مہارت سے کام لیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 20 ملین ریال لاگت آتی ہے ۔ دوسری جانب حج سیزن سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کردیا گیا تھا جس کا مقصد غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…