منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم ۔۔۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں وہ چوتھی بار بھی بنیں گے، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے میری نااہلی ختم کی، سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاستدانوں کے حقوق پر ہی اتنی سختی کیوں کی جاتی ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 436 کیسز میں سے صرف نواز شریف کا کیس اٹھا کر انہیں نااہل کیا گیا، پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نواز شریف کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں، نواز شریف کے ساتھ ناانصافی کی گئی، نواز شریف کا بنیادی حق مسترد کیا گیا تھا، جس کی انصاف پر بنیاد نہیں تھی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سب کی خواہش ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بنیں، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن موڈ میں آچکی ہے، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل قیاس آرائیاں ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…