جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

حجاج کی سہولت کی خاطرمکہ معظمہ میونسلپٹی کی جانب سے مصنوعی ذہانت کا استعمال

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حج سیزن کے دوران مقدس دارالحکومت (مکہ معظمہ)میونسپلٹی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خدمات کو بہتربنانے اور انہیں ترقی دینے کی ہمہ جہت مساعی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان مساعای میں مصنوعی ذہانت کو فعال کرنا بھی شامل ہے تاکہ حجاج کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں تمام خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مکہ معظمہ میونسپلٹی نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران سمارٹ سروسز ایک پیکج جاری کیا ہے جس کا مقصد حاجیوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور ان کی عبادت میں جدید سہولیات کے ذریعے مدد کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقدس دارالحکومت مکہ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ اس نے مقدس مقامات پر سروس سینٹرز کو چلانے کے لیے جدید ایپلی کیشنز کا ایک پیکج فراہم کیا ہے۔ ان مراکز کی تعداد 28 ہے۔ ان مراکز میں دوبارہ انجینیرنگ کے طریقہ کار اور آپریشنز کے ذریعے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے فعال کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔عوام کی خدمت کے لیے وقف متعدد ایپس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، جن میں باورچی خانے کے اہل مالکان کے لیے عارضی اجازت نامے جاری کرنے کی سروس، سسٹم کے ذریعے درخواستیں جمع کرانا اور خود کار طریقے سے انہیں چھان بین کے لیے مجاز میونسپلٹی کو منتقل کرنا شامل ہے۔بلدیہ نے مقدس مقامات میں ضیوف الرحمان کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے میونسپلٹی کی کوششوں کے حصے کے طور پر صفائی کے آلات کا انتظام کرنے کے لییجدید الیکٹرانک سسٹم پر متعارف کرایا ہے۔ اس کے ذریعے وہ تمام لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے۔ سامان اور مشینری، کنٹینرز اتارنے میں مدد کرتا ہے۔ان سمارٹ سلوشنز کا مقصد عازمین کے تجربے کو بہتر بنانا اور حج کے موسم کے دوران ان کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری خدمات کو ترقی دینے میں مملکت کے 2030 کے وژن کے اہداف کا حصول ممکن بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…