منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حج کارڈ پراجیکٹ کا آغاز

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کارڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پراجیکٹ اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران پیش کیے جانے والے مختلف ڈیجیٹل پیکجز کا حصہ ہے۔

اس منصوبے کا مقصد عازمین کے مقدس سفر میں ان کی عبادات کو آسان بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔حج کارڈ کا مقصد حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے، اس کے ذریعے گمشدہ افراد کی رہ نمائی میں سہولت فراہم کرنا اور گروپ کے رہ نما کے ساتھ رابطے میں مدد کرنا ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ کارڈ دو کاپیوں پر مشتمل ہے۔ پہلی ڈیجیٹل جوحجاج کو نسک ایپلی کیشن میں نظر آتی ہے۔اس میں اس کا تفصیلی ڈیٹا ہوتا ہے، جیسے کہ اس کی رہائش کی جگہ، اس کا صحت کا ریکارڈ، اس کا داخلہ شیڈول،اور دیگر خدمات شامل ہیں۔ دوسری کاپی ہر حاجی کو پرنٹ شدہ شکل میں ملتی ہے۔ اس پر QR رسپانس کوڈ کے علاوہ اس کا ڈیٹا، شناختی نمبر، قومیت اور حج کمپنی کا پتہ بھی درج ہوتا ہے۔ حج کارکنان بھی اپنی درخواست کے ذریعے عازمین کے پورے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ کارڈ کئی ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کرتا ہے، جن میں سب سے نمایاں حجاج کا کارڈ، پیکیج ڈیٹا، صحت کا ڈیٹا، شکایت درج کرنا، خدمات کا جائزہ لینا،حجاج کا نقشہ اور اہم ترین سائٹس کے نقشے شامل ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…