منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مویشی منڈی میں لمپی اسکن وائرس سے متاثر جانوروں کی موجودگی کا انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مویشی منڈی میں لمپی اسکن وائرس سے متاثرجانوروں کی موجودگی کاانکشاف سامنے آیا ، جس پر نگران وزیر بلدیات نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے موقع پر لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں لمپی سکن وائرس کے مرض میں مبتلا جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

انکشاف صوبائی نگران وزیر بلدیات و اطلاعات عامر میر کے دورے کے دوران ہوا، انکشاف پر نگران صوبائی وزیر کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود حکام بشمول اسسٹنٹ کمشنر شالامار کی سرزنش کی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز خود منڈیوں میں جا کر تمام اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، عامر میر نے اے سے شالامار کی باز پرس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عدم توجہی کے باعث ایسے جانور منڈیوں تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے موقع پر موجود محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر اور اسسٹنٹ کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیر بلدیات نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی منڈی میں موجودگی کے حوالے سے انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی سکریننگ کر کے منڈیوں سے باہر نکالنے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے، لمپی سکن سے متاثر جانور پوری مویشی منڈی کے لیے خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…