اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

منفرد پاکستانی عازم حج نے پائوں کٹنے کے باوجود حج کا 30 سالہ خواب پورا کرنے کے لیے مشکلات پر قابو پالیا

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ/اسلام آباد(این این آئی)عزم اور غیر متزلزل ایمان کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منفرد پاکستانی عازم حج محمد شفیق نے مکہ مکرمہ کی مقدس زیارت پر جانے کے اپنے عمر بھر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تمام مشکلات کو ٹال دیا۔تین دہائیاں قبل ایک المناک سڑک حادثے میں اپنا ایک پاں کھونے کے باوجودبے مثال جذبہ نے ان کو اللہ تعالی کی پکار پر لبیک کہنے کے قابل بنایا۔

43 سالہ محمد شفیق اس کہاوت پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ جہاں مرضی ہوتی ہے، وہاں راستہ ہوتا ہے۔ انہوں اپنے جسمانی چیلنجوں سے بے خوف ہوکر جوش وجذبہ کے ساتھ پاکستان سے مکہ مکرمہ کا ایک شاندار سفر طے کیا۔کئی سالوں کی محنت کے ذریعہ رقم بچا کر انہوں نے استقامت اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی خوبیوں کی مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے فخر سے بتایا کہ میرے پاں ک ے کٹنے کے باوجودمجھے زندگی بھر اس روحانی سفر کے لیے جدوجہد کرنے کا جو ش اور عزم ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں التشریق کے دنوں میں خود اپنی بیساکھیوں پر ٹیک لگا کر جمرات میں سنگساری کی رسم ادا کروں گا۔محمد شفیق کی متاثر کن داستان ان کے عقیدے کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے اور درپیش جسمانی چیلنجوں کے باوجود انہوں نے امن اور خود شناسی کے احساس سے کام لیتے ہوئے اللہ کے گھر کا مشکل سفر شروع کیا۔اپنی زندگی بھر کی آرزو کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خوشی اور مسرت کو کوئی الفاظ بیان نہیں کر سکتا جب اللہ تعالی نے مجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے کہا اب میں عرفات میں کھڑے ہو کر حج کا سب سے اہم رکن کی ادائیگی کروں گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…