ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر لوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حج سیزن میں عازمین حج پر عمرہ کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حج کے انعقاد کے لیے مملکت کی تیاریوں کے بارے میں ایک تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ اس موسم میں 37 سرکاری ادارے عازمین حج کو خدمات فراہم کر رہے تھے۔ بیرون ملک عازمین حج کے اخراجات میں 39 فیصد کمی آئی ہے۔یہ اس وقت ہوا جب سعودی ہلال احمر نے مقدس مقامات پر ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سال حج سیزن کے لیے 8 آگسٹا 139 ہیلی کاپٹر مختص کیے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین طبی آلات، ایئر نیویگیشن سسٹم اور اہل انسانی کیڈرز سے لیس ہیں۔ ان کی طبی رپورٹس کے جواب کی شرح 7 منٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار حج کے انعقاد کے لیے مملکت کی تیاریوں پر سعودی وزیر حج نے اپنے خطاب میں کیا۔دوسری طرف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس سال حج ادا کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا۔