بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصر،کرنسی نوٹوں سے سجا لباس پہننے پرگریجوایشن کی طالبہ کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(اینی این آئی)مصر میں سوہاج گورنری سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی گریجویشن تقریب کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ طالبہ کو کرنسی نوٹوں سے تیار کردہ ایک ایسا ہار پہنایا گیا جس نے اس کے پورے جسم کو ڈھانپ دیا۔

دوسری طرف اس واقعے کو فضول خرچی اور خوشی کا جشن منانے کی حدود کو پامال کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس ویڈیو میں لڑکی کے والد کو اپنی بیٹی کو بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے اعزاز میں مصری کرنسی کے نوٹوں سے تیار کردہ ہار پہناتے دکھایا گیا۔ اس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور لوگوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔طالبہ نورا عادل جو کرنسی نوٹوں سے مزین لباس میں دکھائی دیتی ہے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے اعزاز پر تبصرے تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن اس کے خاندان کی طرف سے میری کامیابی کی خوشی کے اظہار کے سوا کچھ نہیں تھا۔اس نے کہا کہ وہ ویڈیو نشر نہیں کرنا چاہتی، ویڈیو کے اتنی تیزی سے پھیلنے سے حیران رہ گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پرصارفین کی طرف سے باپ کے اپنی بیٹی کی گریجویشن کے جشن کے طریقے پر تنقید کی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس تقریب کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کا مقصد ٹرینڈ حاصل کرنا ہے۔ یہ اشتعال انگیز حرکت ہے۔بعض صارفین نے باپ بیٹی کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بچے کی تعلیمی میدان میں کامیابی کا جشن منانا اس کے خاندان کا حق ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…