اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

زمان خان نے انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں اپنا لوہا منوالیا

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کی انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے زمان خان نے 4اوورز میں 26رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ سیزن میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا،

انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں زمان کی کارکردگی اب تک قابل تعریف رہی ہے، انہوں نے 11 میچ کھیلے اور 17.5 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں، جس کا اکانومی ریٹ 8.3 رہی۔زمان خان کی کارکردگی نے ڈربی شائر کو کئی میچز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا ہے۔واضح رہے کہ انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،زمان خان، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، محمد عباس،ظفر گوہر،شان مسعود اور حیدر علی شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…