اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے جانی جاتی ہے ‘ شیخ رشید

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے ،کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نوراکشتی کررہی ہے ،فائدہ پیپلزپارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی (ن) لیگ کامقدرہے،عوام کی سیاست اوربیساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے ہیں ،سیاسی استحکام آیا ہے ،آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی ہے اور نہ دوست ممالک کام آئے اسی لئے معاشی بحالی کے قومی پلان کیلئے سپیشل کونسل قائم کی گئی ،حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدائیں دبئی اورلندن میں ہیں ،پہلے وہ واپس لائیں ،یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے ،غریب کی خدمت کرنے نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئے وہ الیکشن کی طرف جانے سے گریزاں ہے ،ایسے آڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جس طرح یہ ملک چلارہے ہیں ،انہیں مال بنانے اورڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں ،آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے ،ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملے گا، ایل این جی بھی مسئلہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیااتنی جلدی سے نہیں آئے گا ،حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے ،کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نوراکشتی کررہی ہے ،فائدہ پیپلزپارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی (ن) لیگ کامقدرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے تیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گے ،سیاسی استحکام کے بغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ،وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگیا ہے ، وزیراعظم کا80ارب روپے کاصوابدیدی فنڈاورچیئرمین سینیٹ کی مراعاتمیں اضافہ شرمناک ہے ،عوام کی سیاست اوربیساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…