ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

ملزمہ کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کرلیاگیا،حریم شاہ کی صندل خٹک کیخلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔وکیل نے کہاکہ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی،ریکارڈنگ نہیں کی،صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملااور ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔وکیل نے موقف اختیار کیاکہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،ان کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں،صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا،تفتیش میں درکار بھی نہیں۔وکیل نے دلائل دئیے کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…