بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاناما سکینڈل،چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پانامہ سکینڈل میں چودھری پرویز الہی اور چودھری مونس الٰہی کی کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف آئی اے نے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے 5 پانامہ کمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے، سابق وزیر اعلی پنجاب نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول ہو گئے، چودھری مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی، مونس الٰہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ چودھری پرویز الٰہی کی معاونت سے کی، پرویز الٰہی گزشتہ 20 سال میں پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ایف آئی اے کے مطابق چودھری مونس الٰہی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی، مونس الٰہی نے مختلف آف شور کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم منتقل کی، مونس الٰہی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے، مجوزہ کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…