بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج کے فلسطین میں فضائی حملے ،شہادتیں 5 ہوگئیں

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فضائی حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ 27 زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنین کے پناہ گزین کیمپ میں دو انتہائی مطلوب اکثریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جیسے ہی چھاپہ مار ٹیم پہنچی کیمپ میں موجود القدس بریگیڈ کے کارکنوں نے اپنے رہنماوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فائرنگ کردی جس پر اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی،ادھر فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 نوجوانوں کی شناخت 29 سالہ قاسم فیصل، 21 سالہ خالد درویش، 19 سالہ قاسم ساریہ اور 15 سالہ احمد صقر کے نام سے ہوئی ہے۔ایک نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 29 زخمیوں کو بھی مختلف اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…