اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دو سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے معین علی پر جرمانہ عائد

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( این این آئی)2سال بعد انگلینڈ کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آل رائونڈر معین علی پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معین علی کرکٹ کونسل کے کھلاڑیوں کے حوالے سے بنائے گئے

ضابطے 2.20کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین علی کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ایجبسٹن میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کی اننگز کے 89ویں اوور میں بانڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے معین علی بالنگ کروانے والے ہاتھ پر کوئی چیز لگاتے دیکھے گئے۔آئی سی سی کے مطابق معین علی نے میچ ریفری کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو قبول بھی کر لیا جس کے باعث معاملے کی مزید سماعت کی ضرورت باقی نہیں رہی۔میچ ریفری کی جانب سے بتایا گیا کہ معین علی نے اپنے ہاتھ خشک کرنے کے لیے کریم کا استعمال کیا، کریم گیند پر استعمال نہیں کی گئی لہذا اس سے گیند کی شکل میں کسی قسم کی تبدیلی واقع نہیں ہوئی، گیند کی شکل تبدیل کرنے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 43.1لاگو ہوتی ہے۔خیال رہے کہ معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 18 رنز سکور کیے تھے اور بالنگ میں 2 وکٹیں بھی لی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…