بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کر لیا

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا ہے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں 46لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کی کاشت پر محکمہ زراعت، انتظامیہ اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس ضمن میں ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ کپاس کے کاشتکار کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کیلئے یوریا کی مطلوبہ فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم،پنجاب حکومت کی کاوشوں اورکاشتکاروں کی محنت کی بدولت کپاس کے زیر کاشت رقبے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور رواں برس کپاس کی بہتر فصل سے کاشتکار کو اس کی محنت کااچھا معاوضہ ملے گا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری زراعت نے کپاس کی کاشت اوریوریاکی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹر ی زراعت،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…