پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دو عرب ممالک کا مشترکہ وزٹ ویزہ کے اجرا پر اتفاق

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزہ کے اجرا پر اتفاق کرلیا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور عمان کے درمیان متفقہ سیاحتی ویزا اعلی سطح کی میٹنگ میں متعارف کروایا گیا۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عمانی ہم منصب سلیم المہروقی سے ملاقات کے دوران مشترکہ سیاحتی کیلنڈر اوردونوں ممالک کے درمیان موسمی دوروں کی سہولت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں وزرا نے سیاحت سے متعلق منصوبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنعت میں حصہ لینے والے کاروباری افراد کی مدد کرنے پر بھی غورکیا، دونوں رہنماں نے کیمپنگ اور ایڈونچر ٹورازم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ سیاحتی پروگراموں کو نافذ کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

سعودی عرب اور عمان منصوبوں کا مقصد غیرملکی سیاحوں، دونوں ممالک کے شہریوں اور جی سی سی ممالک کے رہائشیوں کو متحد ٹورسٹ ویزا، موسمی پروازوں اور مشترکہ سیاحتی کیلنڈر کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، یہ مشترکہ اقدام خاص طور پر سیاحت میں سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں عمان سے تقریبا 1لاکھ 64 ہزار سیاحوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136 فیصد زیادہ ہے، جس میں 310 ملین ریال خرچ ہوئے،جو کہ 71 فیصد کا اضافہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…