اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور یو ایس ایڈ کے درمیان 445.6 ملین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا ۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایسچلیمین نے دستخط کیئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت یو اس ایڈ پانچ سال میں 44 کروڑ 50 ہزار ڈالر کی گرانٹ فراہم کریگا۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر تیرہ سال کے عرصے کے بعد دستخط کیے گئے، دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار دس میں ترقیاتی شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا، رقم پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے معاون ثابت ہو گی۔