جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹر کی غفلت دو مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگا دیں دونوں کے غلط آپریشن کر دیئے

datetime 7  جون‬‮  2023 |

فیصل آباد(این این آئی)نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانگ کا آپریشن کروانے والی خاتون کا پِتہ نکال دیا اور پِتے کا علاج کروانے کے لئے آئی دوسری مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا۔فیصل آباد غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے،جہاں 2 ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کردئیے گئے۔

ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتہ نکلوانے کے لئے آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا جبکہ ٹانگ کا آپریشن کروانے کے لئے آنے والی دوسری خاتون کا پتہ ہی نکال دیا۔مریضہ کے ورثا کے مطابق ڈاکٹرز نے جب مریضہ کے ہوش میں ہوتے ہوئے ٹانگ پر نشان لگائے تو ان کو بتایا بھی کہ پتے کا آپریشن کروانے آئے ہیں،تاہم ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کوکوئی چھریاں نہیں ماررہے ہمیں زیادہ پتہ ہے کیا کرنا ہے۔دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ نے کہاکہ دونوں مریضوں کا نام ایک جیسا ہونے کی وجہ سے غلطی ہوئی،تاہم پھر بھی ڈاکٹر کو معطل کرکے انکوائری کا اغاز کر دیا گیا ہے۔متاثرین نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…