اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر مزید 32پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 286روپے 88پیسے ہو گئی ہے ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 300روپے تک آگیا ہے ، خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔