کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ملک میں جو ہورہاہے (ن) لیگ کے بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں،کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت تھی کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت سے زیادہ ہوگیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو کس طرف لے کرجارہے ہیں
ہمیں بیٹھ کرسوچنا چاہیے،گزشتہ حکومت میں اپوزیشن جس چیز پر تنقید کرتی تھی آج خود وہی کررہی ہے، ماضی سے سبق سیکھناچاہیے ایسے اقدامات سے حکومت کا ہی نقصان ہوتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ملک میں جو ہورہا ہے (ن) لیگ کے بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں،کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت تھی کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت سے زیادہ ہوگیا مگر جو بھی ہورہاہے یہ اچھا عمل نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ناکامی ہوئی،(ن) لیگ کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی کامیابی نہیں ہوئی، ملک کی کسی کو فکرہی نہیں بس کرسی کی لڑائی ہے۔