ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کا غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے معاشی چیلنجز کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات اور موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لا کر ذیادہ سے ذیادہ عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے ۔

پیر کو یہاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت غریب و متوسط طبقے کیلئے بجٹ مین ریلیف پر اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف،اسحاق ڈار، احسن اقبال، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری، معاونین خصوصی شزا فاطمہ اور قیصر شیخ کے علاوہ جدید فارمنگ کے ماہر احمد عمیر اور آئی ٹی کے شعبے سے آصف پیر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی پہنچانے کا دو ٹوک فیصلہ کرلیا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچانے کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دے کر پیش کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت مستحق کسانوں کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ٹیوب ویلز کی سلورآئیزیشن سے ایندھن کا درآمدی بل کم ہوگا اور کسانوں کی فی ایکڑ پیداواری لاگت کم ہو گی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں نیچے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر مستحق لوگوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر میں کوئی بھی مستحق بیوہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے باہر نہ رہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ مستحق طلباء و طالبات کو وظائف سے اعلی تعلیم و پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت اس مقصد کیلئے پاکستان ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ کا قیام یقینی بنارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ہمیشہ کی طرح ملک کے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، لیپ ٹاپس اور روزگار کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار و عصری تقاضوں کے مطابق ہنر فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر نوجوانون کو آسان شرائط پر قرض سے کاروبار میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات فراہم کرکے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھائی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کرکے خود روزگاری میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے چار سالہ سیاہ دور میں نوجوانوں میں نفرت و انتشار کے جذبات، ڈنڈے اور پیٹرول بم تھمائے گئے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور چھوٹے پیمانے کی صنعت کی ترقی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…