پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہری کا سر میٹرو سٹیشن کے آہنی دروازے میں پھنس گیا، ہولناک موت

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی )برسلز میں ایک ہولناک موت نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک شخص کی موت اس انداز میں ہوئی کہ اس کا اوپر والا جسم میٹرو سٹیشن میں دھاتی پردے میں پھنس گیا۔ میٹرو آپریٹر نے اس شخص کی موت کا اعلان کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب رپوٹوں کے مطابق نقل و حمل کے نیٹ ورک میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

امدادی کارکنوں کو صبح 4 بج کر 30 منٹ پر شہر کے مرکز میں روجٹ میٹرو میں اس شخص کی لاش ملی۔ امدادی ایجنسی کے ترجمان والٹر ڈیریو نے بتایا کہ اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو دھاتی پردے سے باہر نکالا لیکن وہ اس کے دل کو بحال کرنے میں ناکام رہے۔ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈیریو نے واضح کیا کہ مارچ کے بعد سے ایسا چوتھا واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس مرتبہ یہ جان لیوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی میڈیا نے ایسے ہی واقعات کو کور کیا ہے لیکن یہ واقعات خود کار دروازوں میں ٹانگیں پھنسنے تک محدود تھے۔ریسکیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اس مہلک حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلایا جائے گا کہ متاثرہ شخص بے گھر شخص تھا یا منشیات یا الکحل کے زیر اثر تھا۔برسلز میں پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریٹر “سٹیپ” نے کہا کہ حادثہ واضح طور پر میٹرو میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ سے ہوا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…