پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آٹے کے ڈبے سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملت پارک کے علاقہ اسلام آباد کالونی میں واقع ایک گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضی اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آٹے رکھنے والی لوہے کی پیٹی سے برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل دونوں بھائیوں کے اغوا ء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا

اغوا کی ایف آئی آر بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے کھیل رہے تھے کہ انہیں اغوا ء کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مکان کے ایک پورشن میں مقتول بچوں کے چچا کی فیملی مقیم ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف پہلوئوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بچوں کے والد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے گھر میں ہی کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں چھپے گئے اور اوپر سے ڈھکن بند ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سمجھتے رہے کہ بچوں کو کسی نے اغوا ء کر لیا ہے، بدبو آنے پر آٹے کی پیٹی کھولا تو دونوں کی لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…