پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جیلوں میں ظلم ،بہیمانہ سلوک کا جراتمندی سے سامنا کرنے پر کارکنان ، خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ عمران خان

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید تمام کارکنان اورخواتین کو ظلم اور بہیمانہ سلوک کا جراتمندی سے سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ مائوں، بہنوں بیٹیوں کو اغوا ء کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خواتین کو جیلوں میں بدسلوکی کا نشانہ بنانے اور نہایت غیرانسانی حالات میں رکھنے کے ساتھ انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچانے کا سلسلہ جارہی ہے، ان تمام خواتین میں سے کوئی بھی جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث نہیں، پرامن احتجاج کی آڑ میں ان مائوں،بہنوں، بیٹیوں کی اس لئے تذلیل کی گئی تاکہ انہیں ڈرایا دھمکایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ خواتین کو خوفزدہ کرنے کا مقصد انہیں آئندہ پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال سے باز رکھنااور سیاست سے دور رکھنا ہے۔ہماری ان تمام خواتین نے جس حوصلے اور وقار سے اس بہیمانہ، انسانیت سوز اور مجرمانہ سلوک کا سامنا کیا اس پر مجھے فخر ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…