لاہور( این این آئی) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا پہلا سالانہ امتحان آج ( پیر)سے شروع ہو گا پہلے روز انگلش کا پرچہ لیا جائے گا۔ پارٹ ون میں 173529امیدواران شرکت کریں گے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے مطابق تمام چیئرمینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹ 2 کی طرح پارٹ 1 کے تمام پرچہ جات کے دوران امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرائی جائے۔