پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکا میں شہد کی مکھیوں کا بزرگ شہری پرحملہ،تین گھنٹے ڈنک مارتی رہیں

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )شہد کی مکھیوں کا ایک غول ایک امریکی بزرگ شخص پر حملہ آور ہو اور مسلسل تین گھنٹے اسے کاٹتا رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین گھنٹے شہد کی مکھیوں کے ڈنک سہنے والا شخص اس وقت ہسپتال میں ہے۔ شہد کی ان مکھیوں نے معمر امریکی کے جسم میں 200 بار ڈنک مارا۔

81 سالہ امریکی شخص کارل اموس کو کولہے میں فریکچر ہونے کے ساتھ ساتھ پورے جسم میں 200 ڈنک بھی آئے۔شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے جسے قاتل مکھی کہا جاتا ہے، نے اوکلاہوما میں کارل اموس پر حملہ کیا۔زخمی شخص نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں نے اسے ہر جگہ ڈنک مارا۔ وہ میرے بالوں میں گھس گئیں ، میرے کانوں اور ناک میں داخل ہوئیں اور میں نے اس وقت اپنا منہ بند رکھنے کا عزم کیا تاکہ اس میں گھس نہ جائے۔اس نے مزید کہا کہ اس نے کچھ شہد کی مکھیوں کو مارنے کی کوشش کی۔ انہیں بھگانے کے لیے ہاتھوں کا استعمال کیا مگر یہ کوشش ناکام رہی۔اس نے شہد کی مکھیوں کے غول سے بچنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ لڑکھڑا کر زمین پر گر گیا جس کی وجہ سے فریکچر ہو گیا۔ وہ اٹھ نہ سکیں جس کے باعث شہد کی مکھیاں 3 گھنٹے تک اسے ڈنک مارتی رہیں۔یہ خوفناک ڈرانا خواب اور وہ المیہ تھا۔ تین گھنٹے بعد کسی شخص نے اموس کو زمین پر پڑے دیکھا۔ اس نے فوری طو پر ایمبولینس کو کال کی اور ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس وقت وہ بے ہو چکا تھا۔ ہوش میں آنے پر آموس نے مدد کرنیوالے شخص کا شکریہ ادا کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے مدد کرنے والے کا شکر گذار ہونا چاہیے۔ اس نے میری زندگی بچائی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…