رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان، موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار فیملی سکھر سے ایم فائیو کے راستے ملتان جارہی تھی۔