جہانیاں(این این آئی)آج سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر چمکے گا، اس وقت قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گا۔ماہرین کے مطابق اتوار28 مئی کی دوپہر سورج حرم کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور سورج بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ پر آ جائے گااور کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا۔
واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اس وجہ سے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال ایک سال کے دوران دو مرتبہ ہوتی ہے اور 28 مئی کے علاوہ یہ موقع 16 جولائی کو بھی ہر سال آتا ہے۔ ماہرین نے ان مواقع پر سورج کو ننگی آنکھوں دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک بتایا ہے۔بتایاگیاہے کہ قبلہ رخ کا تعین کرنے کے لیے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں، جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔