حملے کے وقت عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کے باہر موجود تھیں، زوم میٹنگ میں کی جانے والی باتیں تشویشناک ہیں، (ن) لیگ

21  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زوم میٹنگ میں امریکی رکن کانگریس سے کی جانے والی باتیں تشویشناک ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شر پسندوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، پی ٹی آئی شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو جلایا، حملے کے وقت عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کے باہر موجود تھیں، ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی امریکی کانگرس خاتون سے گفتگو سامنے آچکی ہے، عمران خان نے جس طرح امریکا سے مدد مانگی ہے انہیں شرم آنی چاہیے، ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔لیگی رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جمہوری رویے رکھنے والے افراد کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے، جن پارٹی ارکان کا واقعات سے تعلق نہیں ان کو گرفتار نہیں کیا گیا، عدلیہ کے اندر تقسیم بدقسمتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس ملک پر سائفر کا الزام لگایا آج اسی سے مدد مانگ رہے ہیں، عمران خان نے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا، بدتہذیبی اور نفرت کو فروغ دیا اور ملک کی معیشت اور سیاست کو تباہ کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…