منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144، فضل الرحمان کو دھرنے کی سہولت، فرخ حبیب کا ردعمل

datetime 14  مئی‬‮  2023 |

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی کو اغوا کر کے تشدد کیا، جب منظر نامہ لوگوں نے دیکھا توقوم احتجاج کیلئے نکلی۔ویڈیو پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ چاہے 25 مئی ہو، 3 نومبر عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو، چاہے 8 مارچ ظل شاہ ہو، 14 مارچ عمران خان کے گھر پر حملہ ہو، 18 مارچ عمران خان کے گھر زمان پارک کے دروازے توڑے گئے ہوں، جھوٹی ایف آئی آرز ہوں، ہماری قیادت کی گرفتاریاں ہوں یا ارشد شریف شہید کا قتل ہو، عمران خان نے قوم کو کبھی بھی پر تشدد احتجاج کی کال نہیں دی، عمران خان نے ہمیشہ پرامن احتجاج کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے باعث اب جو وڈیوز سامنے آئی ہیں ان میں سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اور نامعلوم افراد گولیاں چلا رہے ہیں،یہ نامعلوم ہی لوگوں میں انتشار پھیلانے کا سبب بنے اس کی انڈیپنڈنٹ انکوائری ہونی چاہئے، جب انکوائری ہوگی تو سامنے آئے گا اس کے پیچھے محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور ان کے ہینڈلرز شامل ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ سب ایک منصوبہ بندی کے ذریعے کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا انتخابات کیس میں جو توہین عدالت کی گئی اس کی سنوائی ہے اور فضل الرحمن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کے وہاں دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے اور 245 کے تحت فوج بلائی گئی لیکن فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کو دھرنے کے لیے سہولت دی جا رہی۔انہوں نے کہاکہ کیا 1997 کی تاریخ دہرانی ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ہے، کیا سپریم کورٹ ادارہ نہیں ہے کیا اس کا کوئی تقدس نہیں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری سپریم کورٹ کے تحت ایک انڈپینڈنٹ کمیشن بنایا جائے جو اس سب انتشار اور پرتشدد واقعات کی انکوائری کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…