ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ ہائپر ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب،ویڈیو وائرل

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کے صحافی اور میزبان کو دئیے گئے کرارے جواب کی کلپ وائرل ہونے کے بعد لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دئیے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے متعدد بھارتی اور عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز دئیے۔

وزیر خارجہ نے تمام انٹرویوز میں پاکستانی خارجہ پالیسی اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر میں 5 اگست 2019 سے قبل والی قانونی حیثیت بحال نہیں کرتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے دی ہندو کو دئیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 اگست 2019 کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے پر ہی کشیدگی ہوئی اور جب تک انڈیا کشمیر کی قانونی حیثیت بحال نہیں کرتا، تب تک مذاکرات کی کوئی امید نہیں۔

انہوں نے بی بی سی ہندی کو دیے گئے انٹرویو میں بھی مذکورہ بات دہرائی اور کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی قانونی حیثیت کی بحالی تک دو طرفہ مذاکرات ناممکن ہیں۔اسی طرح انہوں نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بھی انٹرویو دیاجس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ پاکستان نے بھارتی نیوی کے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اب تک سمجھوتہ ایکسپریس واقعے پر بھی انصاف کا منتظر ہے اور پاکستان جاننا چاہتا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو بھارت پاکستانی عدالتوں میں بچانے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس واقعات پر بات کرنے کے دوران بھارتی صحافی اور میزبان ان کی بات کے درمیان ہی ان سے پوچھتے ہیں کہ اجمل قصاب کون تھے؟وزیر خارجہ بھارتی اینکر کے جواب پر مسکراتے ہوئے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اعداد و شمار اور حقائق پر دانشمندی اور صبر سے بات کر رہے ہیں جبکہ اینکر ہائپر ہو رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہائپر کا لفظ استعمال کرنے پر بھارتی اینکر قدرے خاموش ہوگئے اور انہوں نے وزیر خارجہ کی سیاست اور ان کی والدہ کی شہادت سمیت ان کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کردیا۔

وزیر خارجہ کی جانب سے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے 20 منٹ دورانیے کے انٹرویو میں انہوں نے بھارت کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث قرار دیا اور کشمیر پر اپنا موقف واضح کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں ریاستی اور مرکزی انتخابات کے دوران سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہندو ازم کو بڑھانے کی خاطر پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں جب کہ پاکستانی انتخابات میں بھارت کو استعمال نہیں کیا جاتا۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی سیاست دان صرف اور صرف سیاست کی خاطر پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے انڈیا ٹوڈے اور دیگر بھارتی نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویوز میں ان کی جانب سے کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کیے جانے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔بلاول بھٹو زردری کی جانب سے بھارتی اینکر کو ’ہائپر‘ ہونے کیے دیے گئے کرارے جواب پر بھی ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…