منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

آنے والے دنوں میں ملک بھر میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ

datetime 1  مئی‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)حکومت نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی 38 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جبکہ مہنگائی کا طوفان ملک کا سابقہ بلند ترین ریکارڈ بھی توڑ سکتا ہے۔مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی مہنگائی کی توقعات پر قابو نہیں پا سکی،

اس ضمن میں وزارت خزانہ نے کہا کہ اپریل 2023 کے لیے افراط زر 36 فیصد سے 38 فیصد کی حد میں رہنے کی توقع ہے۔دسمبر 1973 میں پاکستان میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح 37.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جسے مہنگائی کی حالیہ لہر نے جلد ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد تھی، رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں بھی مدد نہیں کر رہیں۔وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ریکارڈ 21 فیصد اضافہ کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح سستی سطح پر آنے میں وقت لگے گا، اگلے مالی سال کے لیے حکومت نے اوسطاً 20 فیصد افراط زر کی شرح کا تخمینہ لگایا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کامیابی سے تکمیل یہ پروگرام زیادہ سرمائے کی آمد کو راغب کرنے، شرح مبادلہ میں مزید استحکام اور افراط زر کے دبائو کو کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خوراک کے تخمینے کے مطابق اس سال 29 ملین میٹرک ٹن گندم دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…