بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس مل گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی یونیورسٹی نے امرتیا سین کو کیمپس میں ان کا آبائی مکان خالی کرنے کو کہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پروفیسر امرتیا سین کو مکان خالی کرنے کیلئے 5 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق پروفیسر امرتیا سین نے کیمپس کے مکان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ پروفیسر امرتیا سین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زمین میرے نام ہے، مکان 1943 سے میری فیملی کے پاس ہے۔ برطانوی کے مطابق وزیراعلی مغربی بنگال ممتا بینر جی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم کی مذمت کی ہے۔ امرتیا سین سے مکان جبرا خالی کرانے پر ممتابینرجی نے دھرنے کی دھمکی دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما تنموئیگھوش نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی جے پی نظریہ یونیورسٹی پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرتیا سین بی جے پی کی پالیسیوں کے ناقد ہیں، اسی لیے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…