جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

شرح سود بڑھنے کی وجہ سے قرضوں کا حجم بڑھا،وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق شرح سود بڑھنے کی وجہ سے قرضوں کا حجم بڑھا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی اور قرض بڑھا ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022تک پاکستان کا قرضہ 55 ہزار 800 ارب روپے تھا۔

جولائی تا دسمبر ڈالر کا ایکسچینج ریٹ11 فیصد بڑھا، دسمبرتک پاکستان کے قرض میں مقامی قرضہ 62.8 فیصد ہے، دسمبرتک پاکستان کے قرض میں غیرملکی قرضہ 37.2 فیصد ہے، جولائی تا دسمبر 3.2 ارب ڈالرکا غیرملکی قرضہ لیا،2.7 ارب ڈالر واپس کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس سال ملک میں مہنگائی کی شرح 28.5 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہیگی، پاکستان کا پبلک ڈیبٹ تا حال رسک ہے، سال 2026 تک قرضہ معیشت کے 70 فیصد سے زائد رہنیکا خدشہ ہے، سال 2026 میں مہنگائی کی بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2026 تک ڈالرکا ایکسچینج ریٹ 6 فیصد مزید بڑھنیکا امکان ہے، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رکھنے کا ہدف تھا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 21 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.5 فیصد رہنیکا امکان ہے، مالی سال 2024 میں معاشی ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال2025 میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2026 میں معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…