جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

میری واٹس ایپ گفتگو تھی، ریکارڈنگ افسوسناک اور جرم ہے، طارق رحیم کا ردعمل

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئروکیل خواجہ طارق رحیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ اپنی آڈيو لیک پر ردعمل میں کہا ہے کہ میری واٹس ایپ گفتگو تھی، نجی گفتگو کی ریکارڈنگ افسوسناک اور جرم ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھاکہ جن وزرا نے پریس کانفرنس کی ان کی صلاحیتوں کا علم ہے،

میں نےجواب میں پریس کانفرنس کی تویہ وزیرکہیں کےنہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ بیوقوف نہ بنیں، پنگا نہ لیں، ان کے دادا کی باتیں بتائیں توکہیں کے نہیں رہیں گے، اگر وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کو قانون نہیں آتا تو میرا قصور نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں پیشہ ور وکیل ہوں، میرے بنیادی حقوق ہیں، واٹس ایپ گفتگو تھی، نجی گفتگو کی ریکارڈنگ افسوسناک اور جرم ہے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خواجہ طارق کے ساتھ اپنی مبینہ آڈیو لیک کو رائٹ ٹو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ طارق رحیم سے پرائیویٹ گفتگو ہے، رائٹ ٹوپرائیویسی کیخلاف ہے کہ دو افرادکی گفتگو ایسیاچھالی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کونساکشمیربیچا ہے اور کونسا کوئی پاکستان کا سوداکیا ہے، مجھے نہیں یاد کہ خواجہ طارق رحیم سیکس کیس پر اورکب بات کی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو لیک چوری کا مال ہے، چوری کرنا اور مال بیچنالعنتی لوگوں کاکام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…