لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ کے و سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے صدر پاکستان کو مراسلہ لکھ دیا۔سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے اپنے وکیل اظہرصدیق کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا۔خط کے متن کے مطابق الیکشن کراناحکومت کی آئینی ذمہ درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈزمنظورنہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں۔خط کے متن کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ایوان میں اکثریت نہیں رہی، صدر وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کاووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔